Showing posts with label Tib. Show all posts
Showing posts with label Tib. Show all posts

Sunday, August 16, 2015

Sugar ka Intehai Mujarab Elaj



شوگر کا انتہائی
مجرب علاج
آملہ ، جامن کے بیج ، اور کریلوں کے بیج یہ تینوں چیزیں ہم وزن لے کر ان کا سفوف (پوڈر) بنا لیجئے ، ذیابیطیس کی عُمدہ دوا تیار ہے، اس سفوف کی ایک چھوٹی چمچ دن میں ایک یا دو بار لینا مرض بڑھنے سے روکتا ہے۔
اگر سفوف لینا مشکل ہو تو بازار سے خالی کیپسول مل جاتے ہیں وہ کیپسول بھر کے رکھ لیں اور دن میں دو مرتبہ تین تین کیپسول پانی کے ساتھ لیں۔ انشاء اللہ شفاء ہو گی۔


Sugar ka Aasan Elaj



شوگر کا آسان علاج
بڑی الائچی کے اندر سے دانے نکال کر روزانہ صبح و شام پانچ پانچ دانے چبا لیا کریں۔ بہت جلد شفاء حاصل ہو جائے گی۔


Moonh ki Badbu Khatam Karen



منہ کی بدبو ختم کیجئے
نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کیجئے ، نمک میں پائے جانے والے عناصر مُردہ خلیوں کو نکال کر منہ کی بدبو دور کرتے ہیں۔


Moonh ki Badbu Khatam Karen


منہ کی بدبو ختم کیجئے
اجوائن یا گُڑ یا سونف یا چند چھوٹی الائچیاں خوب چبا کر نگل لیجئے، انشاء اللہ بدبو ختم ہو جائے گی۔ بلکہ خوشبو آنے لگے گی۔


Moonh ki Badbu Khatam Karen


منہ کی بدبو ختم کیجئے
کچی پیاز اور کچا لہسن کھانے سے منہ میں بدبو ہو جاتی ہے۔ ادرک کا ٹکڑا خوب چبا کر کھا لیجئے انشاء اللہ بدبو ختم ہو جائے 


Mahwari kay Dard ka Behtareen Elaj


ماہواری کے درد کا بہترین علاج
جس کو ماہواری کے دِنوں میں میں پیٹ اور کمر وغیرہ میں درد ہوتا ہو ، ناف میں تیل لگا لیا کرے، انشاء اللہ درد سے چُھٹکارا مل جائے 


Hichki Rokney kay Liye Nuskha


ہچکی روکئے
ایک چھوٹی الائچی اچھی طرح چبا کر نگل لیجئے اور فوراً ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیجئے۔


Dantoon kay Dard aur Sujan ka Elaj



دانتوں کے درد اور سوجن کا علاجمسوڑھوں میں سوجن ہو ، خون یا پیپ نکلتا ہو تو تھوڑا سا گرم پانی لے کر اُس میں تھوڑی سی پھٹکری ڈال دیجئے ، پھٹکری حل ہو جانے کے بعد وہ پانی دانتوں اور مسوڑھوں پر ملئے ، انشاء اللہ 

Baal Lambey karney ka Nuskha


بال لمبے کرنے کا نسخہ250گرام آملہ ، 125گرام سِکاکائی اور 125گرام میتھی دانہ پیس کر محفوظ کر لیجئے۔ دو چمچ حسب ضرورت پانی میں رات کو بھگو دیجئے، صبح چھان کر سر دھو لیجئے، ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کیجئے، انشاء اللہ بال گرنا بند ہوں گے اور بال لمبے ہونے بھی شروع ہو جائیں گے



Baal Lambey karney ka Nuskha


بال لمبے کرنے کا مجرب نسخہآملے کا سفوف (پوڈر) بنوا لیجئے، حسب ضرورت پوڈر میں پانی ملا کر گاڑھا سا لیپ بنا لیجئے، پھر اسے تمام بالوں کی جڑوں میں لگا کر کچھ دیر بعد سر دھو لیجئے۔


Thursday, August 13, 2015

Dil ki Band Sharyaanen Kolney ka Nuskha


دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے بہترین 
اور آزمودہ نسخہ  مع  حکایت
ایک صاحب کا بیان ہے دل کی تکلیف کی وجہ سے میں نے اینجو گرافی کروائی تو دل کی تین شریانیں یعنی خون کی چھوٹی چھوٹی رگیں بند تھیں۔ ڈاکٹروں نے ایک ماہ بعد آپریشن کی تاریخ دی۔ اس دوران میں نے ایک حکیم صاحب سے رجوع کیا ۔ انہوں نے مجھے ایک نُسخہ تجویز کیا۔ میں نے ایک ماہ تک اُس کو استعمال کیا۔ مقررہ تاریخ پر کارڈیالوجی سینٹرمیں سوا دو لاکھ روپے جمع کروا دیئے۔ ڈاکٹروں کا بورڈ میری ایک ماہ پہلے کی اور اس بار کی نئی رپورٹوں کو لیکر بیٹھا ۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا : اینجو گرافی کروانے کی بعد آپ نے کون سی دوا استعمال کی تھی؟ میں نے حکیم صاحب کے دیئے ہوئے نسخے کی تفصیل بیان کر دی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپ کی تین بند شریانوں میں دو دو کُھل چکی ہیں یہی نسخہ جاری رکھئے ہو سکتا ہے بقیہ بھی کُھل جائے۔ فی الحال آپ کو بائی پاس سرجری کی ضرورت نہیں۔ چنانچہ میں نے اپنی جمع کروائی ہوئی رقم واپس لی اور خوشی خوشی لوٹ آیا۔
دل کی شریانیں کھولنے والانسخہ یہ ہے
لیموں کا رس ایک پیالی، ادرک کا رس ایک پیالی ،لہسن کا رس ایک پیالی، سیب کا سرکہ ایک پیالی ان چاروں کو یکجان کر کے ہلکی آگ پر آدھے گھنٹے تک اُبالئے، جب تک ایک پیالی کے برابر رس کم ہو جائے یعنی تین پیالی جتنا رس رہ جائے تو چولھے سے اُتار لیجئے۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو تین پیالی شہد اس میں حل کر لیجئے ۔ دوا تیار ہے، اس کو بوتل میں بھر لیجئے روزانہ صبح نہار منہ تین چمچ یہ دوا لیجئے اللہ نے چاہا تو دل کی جانب جانے والی تمام بند شریانیں کُھل جائیں گیں۔


Saturday, August 8, 2015

Operation say Bachey Honey ki Waja aur Elaj


کولہے کی ہڈی عموماً پھیلی ہوئی اور چوڑی ہوتی ہے۔ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں قدرتی طور یہ چیز زیادہ ہوتی ہے تاکہ آگے چل کر بچے کی ولادت میں سہولت ہو۔ وٹامن  D3کی کمی کی وجہ سے کولہے کی ہڈی کی صحیح نشوونما نہیں ہوتی اور یہ بجائے پھیلنے کے سُکڑ جاتی ہےجس سے پیدائش کا راستہ تنگ ہو جاتا ہے اور خواتین کو بچوں کی ولادت کے وقت طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے اور آخر کار آپریشن کرنا پڑتا ہے۔ آج کل بچے کی ولادت کے وقت جو بکثر آپریشن ہو رہے ہیں ان کی بڑی وجہ ان کے کولہے کی ہڈی کا سُکڑا ہوا ہونا ہے۔
وٹامن  D3کی کمی کیسے پوری کی جائے
انسانی جسم کی کھال میں وٹامن Dسویا ہوتا ہے۔ اس کانام 7ڈی ہائیڈرو کولیسٹرول ہے۔ جب سورج کی الٹراوائیلٹ شُعائیں انسانی جسم پر پڑتی ہیں تو کھال میں سویا ہوا وٹامن ڈی بیدار ہو کر متحرک ہوتا اور وٹامن ڈی 3میں تبدیل ہو کر خون میں شامل ہو جاتا ہے۔ وہاں سے یہ جگر میں جاتا ہے جہاں اس کو مزید کار آمد بنایا جاتا ہے پھر یہ گُردوں میں پہنچ کر مکمل طور پر سر گرم عمل ہو جاتا ہے۔ اب یہ وٹامن ڈی 3آنتوں سے کیلشیم اور فاسفورس کو خون کے اندر جذب کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اس عمل کو تیز تر کر دیتا ہے۔ اور ان کی جو مقدار ہماری خوراک میں شامل ہو کر ہماری آنتوں میں پہنچ رہی ہے اس کو ضائع نہیں ہونے دیتا بلکہ تیزی سے اسے خون میں جذب کر لیتا ہے۔ کیلشیم اور فاسفورس ہماری ہڈیوں کی صحیح نشوونما کیلئے بے حد ضروری ہیں۔ 
سورج کی وہ شعائیں جو بند کھڑکیوں کے شیشے سے پار ہو کر انسانی جسم تک پہنچتی ہیں ان میں الٹرا وائیلٹ شُعائیں نہیں ہوتیں لہٰذا ان میں یہ خاصیت بھی نہیں ہوتی کہ سوئے ہوئے وٹامن ڈی 3کو بیدار کر کے کار آمد بنا سکیں۔
اس لیے ہڈیوں کی صحیح نشوونما کے لیے ضروری ہے کہ صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام کو سورج ڈوبنے کے آخری لمحات میں کم از کم بارہ سے چوبیس منٹ کےلیے موسم کے لحاظ سے وقت میں کمی بیشی کر کے ضرور بیٹھیں اور اپنے بچوں کو بھی دھوپ میں بٹھائیں۔
کچھ دھوپ اور کچھ چھائوں میں نہ بیٹھیں حدیث پاک میں اس عمل سے منع کیا گیا ہے۔