دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے بہترین
اور آزمودہ نسخہ مع حکایت
ایک صاحب کا بیان ہے دل کی تکلیف کی وجہ سے میں نے اینجو گرافی کروائی تو دل کی تین شریانیں یعنی خون کی چھوٹی چھوٹی رگیں بند تھیں۔ ڈاکٹروں نے ایک ماہ بعد آپریشن کی تاریخ دی۔ اس دوران میں نے ایک حکیم صاحب سے رجوع کیا ۔ انہوں نے مجھے ایک نُسخہ تجویز کیا۔ میں نے ایک ماہ تک اُس کو استعمال کیا۔ مقررہ تاریخ پر کارڈیالوجی سینٹرمیں سوا دو لاکھ روپے جمع کروا دیئے۔ ڈاکٹروں کا بورڈ میری ایک ماہ پہلے کی اور اس بار کی نئی رپورٹوں کو لیکر بیٹھا ۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا : اینجو گرافی کروانے کی بعد آپ نے کون سی دوا استعمال کی تھی؟ میں نے حکیم صاحب کے دیئے ہوئے نسخے کی تفصیل بیان کر دی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپ کی تین بند شریانوں میں دو دو کُھل چکی ہیں یہی نسخہ جاری رکھئے ہو سکتا ہے بقیہ بھی کُھل جائے۔ فی الحال آپ کو بائی پاس سرجری کی ضرورت نہیں۔ چنانچہ میں نے اپنی جمع کروائی ہوئی رقم واپس لی اور خوشی خوشی لوٹ آیا۔
دل کی شریانیں کھولنے والانسخہ یہ ہے
لیموں کا رس ایک پیالی، ادرک کا رس ایک پیالی ،لہسن کا رس ایک پیالی، سیب کا سرکہ ایک پیالی ان چاروں کو یکجان کر کے ہلکی آگ پر آدھے گھنٹے تک اُبالئے، جب تک ایک پیالی کے برابر رس کم ہو جائے یعنی تین پیالی جتنا رس رہ جائے تو چولھے سے اُتار لیجئے۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو تین پیالی شہد اس میں حل کر لیجئے ۔ دوا تیار ہے، اس کو بوتل میں بھر لیجئے روزانہ صبح نہار منہ تین چمچ یہ دوا لیجئے اللہ نے چاہا تو دل کی جانب جانے والی تمام بند شریانیں کُھل جائیں گیں۔
No comments:
Post a Comment